پی ایس ایل5، کراچی نے اسلام آباد کو ہرا کر ایونٹ سے با ہرکر دیا

0

پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز میچ کے بعد4 وکٹوں سے شکست دیدی۔شاداب الیون ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی جبکہ کنگز سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے
پی ایس ایل5 کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے حریف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد کی طرف سے اننگز کا آغاز رضوان حسین اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فل سالٹ نے کیا۔ حسین طلعت 37 رنز بنا کر نمایاں رہے،دیگر بیٹسمینوں میں رضوان حسین 17،سالٹ 25،شاداب خان 12، کولن انگرام 14، آصف علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےاور یوں یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 136 رنز بنا سکی۔ جورڈن،عماد وسیم، ارشد اقبال،افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔کراچی کنگز کے شرجیل خان نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی 5 ویں اوورز کی آخری گیند پر ملی جب شرجیل خان 60 سکور کے مجموعی سکور پر 14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،انہوں نے 3 چوکے اور چار چھکے لگائے۔اس سے اگلے اوور میں شرجیل خان کے جانے کے بعد بابر اعظم بھی آؤٹ ہو گئے،انہوں نے 20 گیندوں پر 19 سکور کی باری کھیلی اور محمد موسیٰ خان کی گیند بولڈ ہو گئے۔کراچی کنگز کی تیسری وکٹ ڈیلپورٹ کی گری،بائیں ہاتھ کے بیٹسمین 24 گیندوں پر 11 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ عماد وسیم 34 گیندوں پر 26 رنز بنا کر چلتے بنے۔افتخار احمد کی باری ایک سکور تک محدود رہی۔عمید آصف نے 13 جبکہ جورڈن نے 6 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، کراچی کنگز کی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رومان رئیس،عاکف جاوید، ظفر گوہر اور محمد موسیٰ نے ایک ایک شکار کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: