خالصتان بنانےکی تیاریوں میں تیزی آگئی

0

بھارتی پنجاب سمیت سکھ مذہب سےتعلق رکھنےوالےدنیا بھرکےسکھ قائدین بھارتی قبضےسےخود کو آزاد کرانےاورخالصتان سکھ سٹیٹ قائم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوشاں ہیں جبکہ پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے مہم میں اب تیزی آگئی ہےسکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں اپنا ہیڈکوارٹر قائم کرتے ہوئے ریفرنڈم کی تیاری کا آغاز کردیا گیاجس کے ذریعے دنیا بھر کے سکھ اپنی الگ ریاست کےحوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ریفرنڈم کیلئے20 ملکوں میں پولنگ بوتھ قائم کیےجائیں گےجس میں بھارتی سکھ آن لائن ووٹنگ کے ذریعےحصہ لیں گے ۔واشنگٹن کی نیشنل پریس بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے قانونی مشیر گرپتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا کہ سکھوں کیخلاف جاری بھارتی پروپیگینڈے کا جواب دینے کیلئے امریکی دارالحکومت میں تنظیم کا ہیڈ کوارٹر قائم کیا جارہا ہے.نومبر 2020 میں ہونے والے ریفرنڈم کی تیاری بھی اب واشنگٹن سے کی جائے گی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: