نوازشریف کو سزادینے والے جج احتساب عدالت نمبر2میں بھی تعینات

ویڈیو اسکینڈل کے بعد ہٹائے جانے والے جج ارشد ملک کی جگہ احتساب عدالت نمبر 2 کا اضافی چارج احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کو دے دیا گیا۔ جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر اضافی چارج دیا گیا،وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کےمطابق اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل جج کی تعیناتی تک ان کے پاس ہوگا۔جج محمد بشیر اس وقت اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی سزا معطل کردی تھی۔اس وقت احتساب عدالت نمبر 2 میں کئی اہم کیسز زیر سماعت ہیں تاہم ویڈیو سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد جج ارشد ملک کی ذمہ داریاں لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.