کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کرونا وائرس کی زد میں آ گئیں

0
کھیل بھی کرونا کا شکار،عالمی مقابلے مہلک وائرس کی لپیٹ میں آ گئے،انگلینڈ کے نامور ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا اور بلغاریہ کے باکسر کبراٹ پولوف کی ورلڈ ٹائٹل کے لئے دفاعی فائٹ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی۔برطانوی ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا کا ورلڈ ٹائٹل کے لئے بلغاریہ کے باکسر کبراٹ پولوف سے 20 جون کو مقابلہ شیڈول تھا جو ناگزیر وجوہات کے باعث مؤخر کرنا پڑا ہے ۔ انتھونی جوشوا ٹائٹل کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ مقابلے کی نئی تاریخ طے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کا اعلان نئی تاریخ طے ہونے پر جلد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: