پی ایس ایل کامیدان تیار،کھلاڑی بےقرار،شائقین کوانتظار

پی ایس ایل انتظامیہ کےاعلامیے کے مطابق مائیکل سلیٹر ذاتی وجوہات کے باعث اس مرتبہ کمنٹری نہیں کریں گے جس کے بعد جونٹی روڈز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جونٹی روڈز نے بھی پاکستان اور دبئی جانے کی تصدیق کی ہے
پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کمنٹری کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پاکستان کے مختلف دوروں میں بہترین یادیں ہیں اس لیے آپ تصور کرسکتے ہیں میں پی ایس ایل کی کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے پر کتنا پرجوش ہوں۔
جونٹی رہوڈز نے 90 کی دہائی میں بہترین فیلڈنگ کے ذریعے مخالف ٹیموں پراپنی دھاک بٹھائی اور بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد وہ کوچنگ، کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کے ذریعے کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔ جونٹی رہوڈز 21 فروری کو سے شارجہ میں پی ایس ایل ٹیم کی کمنٹری ٹیم کو جوائن کریں گے اور ٹورنا منٹ کے اختتام تک کمنٹری ٹیم کا حصہ رہیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.