فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پروٹوکول توڑنے پر اسکواڈ سے باہر

0
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر بائیو سیکیور حصار توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر کو پانچ دن تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا،آئسولیشن کی مدت کے بعد اُن کو منفی ٹیسٹ آنے پر اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر سب سے معذرت کرلی۔اپنے بیان میں پیسر کا کہنا ہے کہ ان کی غلطی کی وجہ سے وہ خود، سب کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف مشکل میں پڑے ہیں۔جوفرا آرچر نے کہا کہ اپنی حرکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے نقصانات کو قبول کرتا ہوں اور ان سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کو یہ جان کر برا لگا۔ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے کا بہت دکھ ہے،اس فعل سے دونوں ٹیموں کے لیے رسک پیدا ہونے پر شرمندہ ہوں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: