صدر ٹرمپ نسل پرستی کےشعلوں کوہواد ے رہےہیں

امریکامیں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفید فام نسل پرستی کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفیدفام نسل پرستوں کیخلاف بولتے ہوئے ان کے الفاظ معنی سے خالی ہوتے ہیں جو امریکا یا دیگر ممالک میں کسی کو بھی بے وقوف نہیں بناسکتے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بڑے شوق سے اسلامی دہشت گردی کی توبات کرتے ہیں مگر سفید فام نسل پرستی کا لفظ ان کی زبان پر کبھی نہیں آتا، صدرٹرمپ نے خود کو تاریک ترین قوتوں کے ساتھ جوڑا ہوا ہے۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی سیاسی حکمت عملی یہی ہے کہ نفرت،نسل پرستی اور تفریق کو بڑھایا جائے،اب امریکی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کیسا مستقبل چاہتے ہیں۔جوبائیڈن نےٹرمپ کو ماضی کے نسل پرست صدارتی امیدوار جارج والس سےمشابہ قرار دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.