آصف زرداری کی پیشی پرجیالےآپےسےباہر

آصف زرداری اور فریال تالپورعدالت پہنچے توجیالوں کی جانب سے عدالت کے اندر شدید نعرے بازی کی گئی

آصف زرداری کی آمد پرشدید بد نظمی دیکھنے میں آئی،جیالوں نےایک دوسرےپرسبقت لےجانےکےچکروں میں خوب دھکم پیل کی
مختصرسماعت کے آغاز پر جج نے جیالے وکلا سے کہا کہ وکلااورملزمان کوآگےآنےدیں اورغیرمتعلقہ افراد باہرجائیں،، اس ہدایت کے باوجود جیالےکمرہ عدالت کی کرسیوں پرچڑھ گئے،ساری صورتحال سےعدالتی عملہ پریشان نظرآیا
اس سےقبل عدالت پہنچنےپر آصف زرداری سےصحافیوں نےکئی سوال کئےلیکن سیاسی گروسب سوال اپنی مسکراہٹ سےٹال گئے
سماعت کےموقع پر چند اراکین اسمبلی بھی عدالت پہنچے،جن میں خورشید شاہ، رحمان ملک، سعید غنی، قائم علی شاہ، امتیاز شیخ، وقار مہدی، نثار کھوڑو، لطیف کھوسہ اور دیگر شامل تھے، کارکنان عدالت میں سیلیفیاں بھی لیتے رہے جبکہ عدالتی سٹاف جیالوں کو منع کرتا رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.