لاہور میں جاپان کے رنگ

لاہور کے الحمراآرٹس کونسل میں جاپانی کیلنڈرز کی بہار دیکھنے میں آئی جس میں 100 سے زائد کیلنڈرز پیش کیے گئے اورجاپان کے مختلف مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے،،، نمائش شرکا کا کہنا تھا کہ وہ جاپانی ثقافت کو بہت قریب محسوس کر رہے ہیں۔
اس موقع پر جاپانی ثقافت ایسوسی ایشن کے صدر تامورہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ثقافت سے بےحد متاثر ہیں،خواہش تھی کہ جاپانی ثقافت کو بھی پاکستانیوں سے متعارف کرائیں۔
جاپانی کیلنڈرز دیکھ کر شائقین خاصے متاثر دکھائی دئیے، یوں محسوس ہوتا تھا کہ جاپانی مناظر ان کے دل میں رچ بس گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.