جاپان کرونا کے بعد ٹڈی دل کیخلاف بھی پاکستان کی مدد کو آگیا

0

جاپانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق جاپان کی حکومت ایک جاپانی این جی او اور چند دیگر نجی اداروں کے ذریعے حکومت پاکستان کو کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔ جاپان کی این جی او سی ڈبلیو ایس ، سی ایس ڈبلیو ایشیاکے تعاون سے رواں ماہ 58 ہزار لیٹر کیڑے مار ادویات نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کرے گی۔پاکستان کے لیے جاپان کے سفیر میٹسودا کونینوری نے اس حوالے سے این ڈی ایم اے دفتر کا دورہ کیا اور چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور حکومت پاکستان اور اس کے عوام سے ٹڈی دل سے پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے تعاون کے جاپانی عزم کو دہرایا۔ جاپانی سفیر نے ملاقات کے دوران آنے والے دنوں میں سی ایس ڈبلیو جاپان کے ذریعے پاکستان کو ملنے والے مزید تعاون سے بھی آگاہ کیا۔جاپانی سفیر نے کہا کہ ٹڈی دل سے فصلوں اور زرعی اجناس کو پہنچنے والا نقصان نہ صرف پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بھی اسی طرح کی صورت حال کا شکار ہیں اور یہ عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی کے لیے بڑا خطرہ بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بعد ٹڈی دل پر کامیابی سے قابو پانا ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کی خوراک ضروریات کا تحفظ کیا جاسکے۔ جاپانی سیفر نے کہا کہ معاملے کی نوعیت اور دونوں ملکوں کے طویل دوستانہ تعلقات کو سمجھتے ہوئے جاپانی حکومت پاکستان کے عوام بالخصوص کسان برادری کے ساتھ تعاون کرے گی جو ٹڈی دل سے لڑ رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: