جاپان میں شدید بارشیں، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے صبح سب سے بلند درجے 5 کا الرٹ جاری کیا تھا، یہ الرٹ تسوشیما اور گوتو شہروں، شِنکامی گوتو اوراوجیکا قصبوں اور سائیکائی اور ساسیبو شہروں کے چند مقامات کے لیے تھا۔ سمندری طوفان داناس کے باعث کیوشو کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔جاپان کے جنوب مغرب میں شدید بارشوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے جیسے خطرات کے پیش نظر صوبہ کاگوشیما کے تقریبا آٹھ لاکھ افراد کو اپنے گھر چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیروں پر مشتمل جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں آئندہ کئی روز تک شدید بارشیں ہوں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.