سابق ڈائریکٹرایف بی آئی کی امریکی صدر پر کڑی تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردستی عہدوں سے برطرف کیے گئے وزراء اور اداروں کے سربراہان کی جانب سے الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کر دیا اور قانون کی حکمرانی کو بھی داؤ پر لگا دیا۔

جیمز کومی کا کہنا ہے کہ اچھے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کہاں ہیں وہ ریپبلکنز جو قانون کی بالادستی اور سچ کا ساتھ دینے والے تھے،،،ریپبلکن اراکین سچ کا ساتھ دینے میں کمزور واقع ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.