جمائما بھی برطانوی جوڑے کے شاہی ذمے داریاں چھوڑنے پر بول پڑی

0
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی ذمے داریاں چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کسی اور ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنے کے بعد کیا کچھ سہنا پڑتا ہے یہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ہیرو سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون پر میڈیا کیسے حملے کرتا ہے وہ اس بھی واقف ہیںجمائما نے کہا کہ میڈیا ایسی خاتون کی نسل کی وجہ سے اس پر حملے کرتا ہے اور ان پر حملے یہ کہہ کر کیے جاتے تھے کہ یہ یہودی ہے۔برطانیہ کے شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اعلی شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: