کہاں جارہےہو،فوراً گھر جاؤ

0

ترقی یافتہ ممالک میں ڈرون سامان پہنچانے، خون کی ترسیل، آگ بجھانے، رنگ وروغن کرنے کا کام انجام دیتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کرونا کی وبا پھیلنے پر چین میں ڈرون سے سپرے کئے گئے جبکہ کئی ممالک میں ڈرون سے مختلف کام انجام دیئے گئے ہیں لیکن اٹلی ان سے کچھ مختلف کام لے رہا ہےاٹلی میں ڈرون کے ذریعےلوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں۔ اٹلی کے علاقے میسنا کے میئر ’کیٹینو ڈی لیوکا‘ڈرون کے سپیکر سے چیختے چلاتے سنائی دیتے ہیں۔یہ ڈرون بسا اوقات میسنا کے لوگوں کا تعاقب کرتا ہے اور بار بار انہیں گھر میں رہنے کی تلقین کرتا ہے۔میئر کے علاوہ بھی دور بیٹھے افراد اور آپریٹر صورتحال کے تحت لوگوں کو باقاعدہ ڈانٹ رہے ہیں تاکہ وہ گھروں تک محدود رہ سکیں۔ اس کے علاوہ سپین اور ملائیشیا میں بھی ڈرون کے ذریعےلوگوں کوگھروں پر رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: