اٹلی کےسائنسدانوں کا دنیا کی پہلی کرونا ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ

0
کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے خلاف ویکسین کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جارہا ہے۔ برطانیہ،چین،امریکا سمیت دیگر ممالک کے سائنسدان اس مہلک وبا کیلئے آئندہ چند ماہ میں ویکسین تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں مگر اٹلی کے سائنسدانوں نے تو کرونا وائرس ویکسین تیار بھی کرلی ہے۔یہ دعویٰ اس ویکسین کو تیار کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لیوگی اوریشیکو نے کیا ،، انہوں نے بتایا کہ روم کے سپالانزانی ہاسپٹل میں اس ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے جو کہ چوہوں کے اینٹی باڈیز سے تیار کی گئی ہے جو انسانی خلیات پر کام کرتی ہے۔
لیوگی اوریشیکو کے مطابق سائنسدانوں نے ویکسین کی آزمائش کے دوران دریافت کیا کہ یہ انسانی خلیات میں وائرس کو ناکارہ بنادیتی ہے اور دنیا بھر میں کرونا وائرس ویکسینز کی دوڑ میں اب تک سب سے اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اٹلی میں کسی ویکسین کے حوالے سے سب سے ایڈوانس ٹیسٹنگ ویکسین ہے اور انسانوں پر اس کی آزمائش موسم گرما میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ اگلے ٹرائل میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور انہیں توقع ہے کہ یہ تمام ویکسینز کووڈ 19 کے ارتقا اور ممکنہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: