ترکی،استنبول کے میئر کے انتخابات میں اردوان کی جماعت کو دوبارہ شکست

ابتدائی نتائج میں بن علی یلدرم کو شکست ہوئی ہے اور ان کے مخالف امیدوار اکریم امام اوغلو نے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ‘نتائج کے مطابق میرے حریف امام اوغلو کو برتری حاصل ہے، میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ٹی آر ٹی کے مطابق اکریم امام اوغلو نے 46 لاکھ 98 ہزار 782 ووٹ حاصل کیے جبکہ بن علی یلدرم نے 39 لاکھ 21 ہزار 201 ووٹ حاصل کیے ہیں۔31 مارچ کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے اکریم امام اوغلو نے بہت قریبی مارجن سے حکمراں جماعت کے امیدوار، سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو شکست دی تھی، جس کے بعد انتخابات میں سامنے آنے والے بے ضابطگیوں نے انتخابی نتائج کو غیر قانونی بنادیا۔ترکی کے الیکشن حکام نے 7 مئی کو صدر طیب اردوان کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے اکریم امام اوغلو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا اور استنبول کے میئر کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.