موت کا سامان بنانیوالوں کے سروں پرموت منڈلانے لگی

ایٹمی طاقت بننے کا جنون اسرائیل کو مہنگا پڑگیا،،،اسرائیلی ایٹمی پروجیکٹ میں کام کرنے والے ملازمین انتہائی مہلک بیماری کینسر کا شکار ہوگئے ،،،،دیمونا ایٹمی پلانٹ میں کام کرنے والے ملازمین اور سائنسدان مہلک بیماری کا شکار ہونے کے بعد اپنے حقوق اور علاج کے لیے عدالت میں جا پہنچے ۔
گزشتہ 40 سال سے اسرائیلی ایٹمی پروگرام سے منسلک ایسے درجنوں مرد اور خواتین کو کینسر کا مرض لاحق ہو چکا ہے جس پر 2017 میں اسرائیلی حکومت نے زوھار نامی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمہ ایٹمی پروگرام سے وابستہ صیہونیوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تحقیقات کرنا اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنا تھا لیکن اب تک صرف 20 مریضوں کو ہی علاج کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اسرائیل نے امریکی سائنسی، تکنیکی اور معاشی امداد ملنے پر ایٹمی صلاحیت حاصل کررکھی ہے اورغیراعلانیہ طور پر ایٹمی طاقت بھی بن چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.