مظلوم فلسطینیوں کی آہیں اسرائیلی وزیراعظم کوجالگیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاسیاسی مستقبل داؤ پرلگ گیا،،اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کو مشترکہ حکومت قائم کرنے میں ناکامی کا سامنا،، پارلیمنٹ نے خود کو تحلیل کرنے اور رواں برس ہیں دوبارہ انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی۔اسرائیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے میں ناکام رہی ہے۔9اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی تھی تاہم حکومت بنانے کے لیے نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتحادیوں سے رابطے شروع کیے تاہم وہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے میں ناکام رہی۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئے انتخابات پر رائے شماری کے لیے بل لایا گیا،نئے انتخابات کے حق میں 45 کے مقابلے میں 74 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد 17 ستمبر کو نئے انتخابات ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.