نئی حکومت کے نئے سال میں نئے کارنامے

امیگریشن کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا ہوا انکشاف تو حکام ایک دوسرے کو ٹھہرانے لگے ذمہ دار اور ڈائریکٹر امیگریشن نے غلطی کا سارا ملبہ ڈال دیا وزارت داخلہ کے سرپر
ویب سائٹ پر ایف آئی اے نے اسرائیلی شہریوں کے لئے امیگریشن قواعد وضع کئے تھے، جن کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی پاکستان آمد پر پولیس رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی تھی جبکہ قواعد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسرائیلی شہری متعلقہ ڈی پی او سے قیام کا پرمٹ لینے کے ہرصورت پابند میں ہوں گےاور روانگی سے قبل پرمٹ واپس کرنا بھی ضروری ہوگا
دوسری جانب ڈائریکٹرامیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے فہرست میں اسرائیل کے نام کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں تمام ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دی گئی،بیان میں کہا گیا ہے کہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی تھی ،جس کی روشنی میں قواعد شامل کئے گئےتاہم نشاندہی پر اسرائیل کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن قواعد میں اب اسرائیل کانام شامل نہیں،اسرائیل سے متعلق اسٹیٹ کی پالیسی بالکل واضح ہے۔
ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر7 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت کے قواعد و ضوابط جاری کئے گئے تھے،جن میں اسرائیل سمیت بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نائجیریا، فلسطین اور صومالیہ کا نام شامل کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.