فرعون صفت صہیونیوں کی نہتےفلسطینوں پرظلم کی انتہا

فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چھ ماہ کے دوران قابض صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں سکولوں اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیرانتظام تنظیم برائے سائنس وثقافت آئسیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصے کو زیرزمین راستے سے ایک سرنگ کے ذریعے مسجد اقصیٰ اوراس کے اطراف کو ملانے کی سرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.