سابق اسرائیلی وزیرکا ایران کیلئے جاسوسی کا اعتراف

اسرائیلی وزیرانصاف کا کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر گونن سگیو نے ایران کیلئے جاسوسی کرنے کا جرم قبول کرلیا۔سابق وزیر کے اعتراف جرم کے بعد انہیں گیارہ برس قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ گونن سگیو90 کی دہائی میں وزیربرائے توانائی تھے اور مبینہ طور ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے انہیں اس وقت ریکروٹ کیا جب وہ نائجیریا میں تھے۔

سابق اسرائیلی وزیرکو مئی میں استوائی گنی کے دورے کے دوران حراست میں لیا اور اسرائیلی پولیس کی جانب سےدرخواست پران کو اسرائیل بھیجا گیا۔ گونن سگیو جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹرہیں، انہیں 2005 میں منشیات کی اسمگلنگ اور جعلی سفارتی پاسپورٹ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

گزشتہ سال جون میں یروشلم کی عدالت نے گونن سگیو پرحالت جنگ میں دشمن کی معاونت کرنے اور اسرائیل کے خلاف جاسوسی کرنے پرفرد جرم عائد کی تھی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.