نہتےفلسطینیوں کے گھر مسمارکرنےکا معاملہ

صیہونی ریاست میں نہتےفلسطینیوں پرجاری مظالم بھی کمی نہ آسکی،،، کبھی فلسطینیوں کے خون کی ندیاں بہائی جاتی ہے تو کبھی سر سے چھت چھین لی جاتی ہے،،،اسرائیلی حکام نے ظلم وجبر کی انتہا کرتے ہوئےفلسطینیوں کی کئی عمارتوں کو مسمارکردیا،،،سعودی کابینہ نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا،،،انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مداخلت کرے جس میں فلسطینوں کو نشانہ بنایا جارہا ہےدوسری جانب اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کی،،،گزشتہ روز اسرائیل نے تقریباً 12 عمارتوں کو’غیرقانونی‘ قرار دے کر مسمار کیا جس میں کثیر المنزلہ عمارتیں بھی شامل تھیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق آپریشن کے دوران 14 بچوں سمیت تقریباً 24 فلسطینی لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ مسمار ہونے والی عمارتوں میں تقریباً 70 اپارٹمنٹس بھی شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.