اسرائیل اوربحرین کا تعلقات معمول پر لانے کا اعلان

0
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بھی سفارتی تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شرمناک ڈیل کے ذریعے بحرین نے فلسطین کاز کو قربان کر دیا۔
اس سے قبل فلسطینی رہنماؤں نے پہلے عرب ممالک اور اب بحرین اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا اسرائیل، فلسطینی علاقوں پر مسلسل فوجی تسلط قائم کررہا ہے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے معاہدے کو فلسطینیوں کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مصداق قرار دیا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: