سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اب سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے،دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے، سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے، پاکستانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے، افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں شرکت کریں گے، آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.