پاک فوج کی جانب سے آواران میں متاثرین کو گھر فراہم،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالےکیں۔

پاک فوج کی جانب سے مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں سکول، مارکیٹ، پانی کی سہولیات دستیاب ہیں، اس کے علاوہ ماڈل گاؤں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.