پاک فوج نے ایل او سی پار کرکے کارروائی کرنے کابھارتی الزام مستردکردیا

پاک فوج نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پار کرکے کارروائی کرنے اور لاشیں تحویل میں لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض پروپیگینڈا قرار دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس طرح کے صریح جھوٹ اور ڈرامے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے بڑھتے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی چال ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا بھارت کا وطیرہ رہا ہے اور وہ یہ پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ ہرزہ سرائی کی جارہی ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے کیے گئے بارڈر ایکشن ٹیم آپریشن کو ناکام بنایا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج آزاد جموں و کشمیر میں ایل او سی کے قریب شہریوں کو کلسٹر ٹوائےبموں سے نشانہ بنارہی ہے،جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.