پاکستانیوں گھبرانا نہیں!!!

0

اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان سمیت دیگررکن ممالک کو مختصر،درمیانے اور طویل عرصے میں وبائی اثرات سے محفوظ رکھنے اور بحالی کیلئے 2.3 ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک رسپانس پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کو تیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے5سو ملین ڈالراوراثرات سے نمٹنے کیلیے 150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چند روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی تھی ۔ آئی ایم ایف نے یہ منظوری اپنے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ پروگرام کے تحت دی ہے
ادھر ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اورضرورت پڑنے پر مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: