اسلام آباد ہائی کورٹ کا پب جی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم

0
جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو پب جی گیم کو فوری کھولنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔پی ٹی اے نے نوجواںوں کی خودکشی اور شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔گزشتہ روز پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: