شام ،داعش کے حالیہ ہفتوں کا سب سے خطرناک حملہ

شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کے مطابق داعش کےوسطی و مشرقی شام میں حالیہ حملوں میں بشار الاسد کی حمایتی افواج کے 34اہلکار ہلاک ہوئے اور گذشتہ ماہ داعش کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے خوف ناک حملہ تھا۔ گذشتہ روز داعش کے جنگجوؤں نے بشار الاسد کی حمایتی افواج کے 26 اہلکار کو ہلاک کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے مارچ کے مہینے میں مشرقی شام سے داعش کی خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم جنگجو اب بھی ملک کے دیگر حصوں میں خفیہ ٹھکانوں میں موجود ہیں اور خطرناک حملے کر رہے ہیں۔ 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد جان گنوا چکےہیں۔صدر بشارالاسد نے 2015 سے روس کی حمایت حاصل کرنے کے بعد ملک کا 60 فیصد حصہ حاصل واپس حاصل کرلیا ہے تاہم چند علاقے اب بھی ان کے کنٹرول میں نہیں ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.