عراق کے سیاسی بحران کے حل اور امن کی جانب قدم

0
عراقی صدر بارہم صالح نے ملک میں مہینوں طویل سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے عدنان الزرفی کو نیا وزیراعظم نامزدکردیا۔ نامزدگی کے بعد 54 سالہ الزرفی کو 30 دن میں کابینہ تشکیل دے کرعراقی پارلیمنٹ سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔عراق کےنامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم حیدر العبادی کے النصر پارلیمانی اتحاد کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ وہ عدنان الزرفی نجف کے گورنر بھی رہ چکے ہیں ۔الزرفی نگران وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے دسمبر میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد اقتدار چھوڑ دیا تھا۔ مظاہرین نے عادل عبدالمہدی پرالزام لگایا تھا کہ وہ بدعنوان اور عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔2 فروری کو سابق وزیر ٹیلی کمیونیکیشن محمد توفیق علاوی کو ملک کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ ایک ماہ کے بعد آئینی مدت کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد یہ ذمہ داری نئے وزیراعظم کو سونپی گئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: