ایران کا معاشی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

0

کرونا وائرس سے متاثرہ نمایاں ممالک میں شامل ایران نے عالمی پابندیوں کے باعث بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات سے نکلنے پر غور شروع کردیا اور مسائل نے نمٹنےکیلئے لاک ڈاؤن کےخاتمے کا فیصلہ کرلیااس حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے 11 اپریل سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی تاہم فوری طور پرتمام معاشی سرگرمیوں کے بجائے انہیں جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے علاوہ باقی ملک میں ہفتے کو ایسی معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی جن سے کرونا پھیلنے کے خطرات کم ہیں اور اس پیشرفت کی نگرانی وزارتِ صحت کرے گی۔ایرانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے کے تحت تمام سرکاری اداروں میں کام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا اور 60 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: