جاسوسی کا الزام، امریکی عدالت نےدو ایرانی جاسوسوں کو قید کی سزادی

0
امریکی عدالت نے دو ایرانی جاسوسوں کو قید کی سزا سنا دی،عدالت پہلے ان دونوں ایرانی جاسوسوں پر فردجرم عائد کیا تھی،دونوں مجرم امریکی شہریوں کی معلومات اور نقل وحرکت پر نظر رکھتے تھے ۔جاسوس 39 سالہ احمد رضا امریکا اور ایران کی دُہری شہریت کا حامل ہے۔ دوسرا مجرم 60 سالہ ماج دغور بانی ایرانی شہری ہے اور وہ امریکا میں مقیم ہے تھا۔دونوں ایرانی باشندے امریکا میں ایران کے لیے کام کرتے تھے۔ ان پر امریکا میں ایرانی نظام کے مخالف امریکی شہریوں کو ہدف بنانے کے لیے ایرانی حکومت کی معاونت کا الزام تھا۔ مجرموں نے کئی بار ایران کا دورہ بھی کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت نے احمد رضا کو 38 ماہ اور غوربانی کو 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ نے ملک میں شہریوں کی جاسوسی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایران نواز ملزمان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: