ایران کا معاہدے سے زیادہ یورینیئم افزودہ کرنے کا اعلان

0
ایران کے صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015ء میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے پر یورینیئم افزودگی کی حدود کے مقابلے میں ایران اب زائد مقدار میں یورینیئم افزودہ (اینرچ) کررہا ہے۔ہم معاہدے سے پہلے کی پوزیشن پر جاتے ہوئے زائد یورینیئم افزودہ کررہے ہیں، ایران پر دباؤ بھی بڑھا ہے لیکن ہم مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، ایٹمی پروگرام عالمی معاہدے کے مقابلے میں اب بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔ایران نے امریکا، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے ایک معاہدہ کیا تھا جس سے روگردانی کرتے ہوئے واشنگٹن نے 2018ء میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔جواب میں ایران نے بھی بار بار ایٹمی معاہدے سے دست برداری کی دھمکی دی تھی لیکن اب صدر کی جانب سےزائد مقدار میں یورینیئم کی افزودگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: