پالیسیاں نہ بدلیں توجواب دینا جانتے ہیں،ایران کی امریکا کو دھمکی

0
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق میں خطرناک فوجی ایکشن لینےسے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی نفرت آمیز اور جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کو جارحیت کا اظہار کرنے کے بجائے خطے میں اپنے رویے اور موجودگی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بلا جواز تنقید کرنے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت اور زبردستی کی موجودگی کی پالیسی کو تبدیل کرے تو بہتر ہوگا ورنہ ہمیں جواب دینا آتا ہے۔ایران کی جانب سے دھمکی آمیز بیان عراق میں امریکی فورسز کے ایران کے حمایت یافتی مسلح گروہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکا کا دعویٰ تھا کہ اس ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے ایک روز قبل تاجی بیس میں امریکی فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں اتحادی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: