وینزویلاکوتیل کی ترسیل روکنےکیلئےکسی بھی اقدام کاذمہ دارامریکاہوگا،جواد ظریف

0
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نےسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کولکھےگئےخط میں وینزویلا کو تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے کی امریکی کوششوں سےآگاہ کیا ہے۔جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا کو ترسیل میں مداخلت کے لیے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم سے تعبیر ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکی بحریہ کے 4جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سےممکنہ تصادم کے لیے موجودگی کی اطلاعات ہیں، کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔دوسری جانب وینزویلامیں امریکی مندوب کا کہنا ہےکہ وینزویلا اپنے تیل کےشعبے کی بحالی کے لیے ایران کو سونے میں ادائیگی کر رہا ہے۔
امریکا نےایران اوروینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: