امریکا کاسعودی عرب میں مزید فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ان ممالک کی درخواست پر مزید فوجی دستے اور سازو سامان بھیجنے کا اعلان کیاامریکا کے اس اقدام کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ایرانی دارالحکومت تہران میں گرائے گئے امریکی ڈرونز کی نمائشی تقریب سے خطاب میں میجر جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیا اسے ہی میدان جنگ بنادیں گے، ہم کسی بھی جارحیت کرنے والے ملک کا مسلسل تعاقب کریں گے اور اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ مکمل تباہ نہ ہوجائے لہٰذا محتاط رہیں اور غلطی نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنےکی اجازت کبھی نہیں دیں گے، ایران کی دفاعی صلاحیتیں ابھی سب پر ظاہر نہیں ہیں کیوں اب تک ہم نے اپنی طاقت اور صلاحیت کا صرف چھوٹا سا حصہ ظاہرکیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.