ایران نے امریکی رہنماؤں کو بہروپیا اور جھوٹا قرار دے دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی رہنماؤں کو بہروپیا اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے امریکا کی جانب سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی گئی امداد کی پیشکش مسترد کردی۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔تاہم کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے متعدد بار مدد کی پیشکش کی گئی ،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پر وائرس کو پھیلانے کا الزام ہےایسے میں امریکہ پر بھروسہ کیسے کیا جا سکتا ہے،خدشہ ہے کہ امریکہ ایران کو ایسی ادویات دے جس سے وائرس مزید پھیل جائے یا یہ مستقل بنیادوں پر ایران کے عوام کو متاثر کرے۔ خامنائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی عوام میں کورونا سمیت ہر طرح کے چیلنج اور بحران سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک وائرس سے ایک ہزار 685 سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے ایران پر عالمی پابندیاں عائد ہیں جس پر ایران کی جانب سے مستقل یہ موقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے سبب ان کی کرونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: