خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی،ایران

0
متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے انہی ممالک پر ہوگی۔ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔ایران نے امریکی صدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹیجک غلطی نہ کرے بصورت دیگر امریکا کو ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔گزشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے کی تیاری کررہاہے، ایران نے ایسا کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: