زمینی جنگ کے بعد خلا میں جنگ کی تیاری

0

ایران نے مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا پہلا ملٹری سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کا دعویٰ کردیا۔ملٹری سیٹلائٹ پاسداران انقلاب اور ملک کے دیگر ہونہار انجینئرز نے تیار کیا،جو خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا جانے والا پہلا سیٹلائٹ ہے۔ایرانی حکام اور پاسداران انقلاب نے سیٹلائٹ کے تجربے کی کامیابی کو عظیم ترین قرار دیا۔پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کردی گئی ہے جسے ہم نے نور کا نام دیا،یہ زمین سے 425 کلومیٹر مسافت پر کامیابی کے ساتھ مدار پر موجود ہے۔ماہرین سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں جو ایران کے خلائی شعبے میں ایک انقلاب کا سبب بن سکتا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے دو ماہ قبل ایک سیٹلائٹ متعارف کرائی تھی مگر اُس کا تجربہ ناکام رہا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ وہ سیٹلائٹ فوجی مقاصد کے لیے نہیں تھی۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے کے مابین کشیدگی میں گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا تھا جب امریکی محکمہ داخلہ نے الزام عائد کیا کہ ایرانی بحری جہاز خلیج میں ہمارے جہاز کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: