ایران امریکی جارحیت کاجواب دینےکیلئےمکمل تیار

0

مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال اورامریکا کی جانب سے جنگ کی دھمکی کےبعد ایرانی پاسداران انقلاب انتہائی چوکس ہے،جس کاعملی ثبوت اس نےامریکی ڈرون کوگراکردیاہے،امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی ملٹری کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون کوزمین بوس کیا۔ایران کی جانب سے ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کی خبروں پر امریکی فوجی حکام نے تصدیق کر دی اور کہا کہ بین الاقوامی حدود میں جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون گرایا ہےجوایران کی فضائی حدود میں پرواز کررہاتھا۔امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا، گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: