ایران کا کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

0

ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے 21 اعشاریہ 3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پیکج کی منظوری ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ پیکج میں شامل رقم کو کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری نقصان کو پورا کرنے اور صحت کے شعبے میں مالی تعاون کے لیے مختص کیا جائے گا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اجلاس کے دوران کہا کہ نیشنل ہیڈکوارٹرز کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جہاں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے حوالے سے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایران میں گھروں موجود افراد، مزدوروں اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری نقصان پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ یورو قرض کے طور پر دیا جائے گا جنہوں نے اپنے ملازمین کو روزگار سے فارغ کرنے سے انکار کیا تھا۔علی ربیعی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے لیے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم کا ایک حصہ انشورنس فنڈ کو بھی دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے علاج کے 90 فیصد اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: