ایران کی خطے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے5 رکنی بلاک بنانے کی تجویز

0
ایران کے سفیر محمد علی حسینی نےنئے بلاک کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایران، پاکستان، ترکی، روس اور چین جیسے ممالک میں خطے کے بہتر مستقبل کے لیے ایک نیا بلاک تشکیل دینے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مجوزہ پانچ رکنی بلاک سے خطے کےمسائل کےحل میں مدد اورتعاون بڑھے گا۔ایرانی سفیر نے مزید کہاکہ گوادر،چاہ بہارکےدرمیان ریل نیٹ ورک سے خطےمیں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔محمد علی حسینی نےافغان تنازع سمیت خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد اور تہران کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ایرانی سفیر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کردار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ‘بدقسمتی سے چند ممالک کے کردار کے باعث او آئی سی مسلم امہ کے مسائل کے حل اور مسلمانوں کے مقاصد کی خاطر پوزیشن لینے کے لیے موثر نہیں رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: