فوج کیخلاف تحقیقات ہوئیں توانسانی حقوق کونسل کی رکنیت چھوڑدیں گے،سری لنکن صدر

0
سری لنکن صدرگوتا بایا راجاپاکسےنےکولمبو میں تامل ٹائیگرزکوشکست دینے کی 11ہویں سالگرہ کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ اگر فوج کیخلاف تحقیقات کیں گئیں توسری لنکا اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کونسل سے نکل جائے گا۔
سری لنکن صدرنے مزید کہا کہ فوجیوں کا تحفظ کرنا میرا قومی فرض ہے، اقوام متحدہ سمیت کسی بھی بین الاقوامی ادارے نے اگر 30 سالہ خانہ جنگی کو ختم کرنے والے سری لنکا کے جنگی ہیروز کیخلاف تحقیقات کیں تو سری لنکا اس ادارے کا حصہ ہی نہیں رہے گا۔
تامل علیحدگی پسندوں کو مئی 2009 میں صدر گوتابایا پاکسے کے بھائی مہندا راجا پاکسے کی حکومت نے شکست دی تھی۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل نے تاملوں کیخلاف کارروائی کے دوران ایک لاکھ اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے سری لنکن فوج پر تاملوں کیخلاف جنگ کے آخری دنوں میں 40 ہزارتامل سویلینز کی ہلاکت کا الزام لگاتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: