بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا

0
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا، 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 17 روپے فی کلو اور آ ٹے کا 20 کلو تھیلا ساڑھے 4 روپے مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 16 روپے مہنگا ہوا۔مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 11 روپےکا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے میں تازہ دودھ،گوشت،چاول،آلو اور پیاز بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ‏ مرغی کا گوشت 9 روپے فی کلو سستا ہوا اسی طرح دال مونگ 8 روپے، دال ماش 3 روپے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: