پٹرول قیمتوں کی دھائی،بڑھ گئی مہنگائی

0
حکومت نے یکدم پٹرولیم مصنوعات میں 25 روپے کا اضافہ کرکے ہرچیز کو آگ لگا دی ،،، کھانے پینے کی اشیا سے لے کر ٹرانسپورٹ کے کرایوں تک سب میں اضافہ ہوگیا۔مہنگائی کی نئی لہر کے باعث سبزیوں کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا،،، آلو گزشتہ ہفتے کی نسبت دس روپے مہنگا ہوگیا،، ٹماٹر 15 اور لہسن کی فی کلو قیمت بھی 15 روپے بڑھ گئی،سبز مرچ دس روپے ، گھیا آٹھ روپے ، مٹر دس روپے ،ادرک کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوگیا دوسری جانب پھلوں کی بات کی جائے تو وہ بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں ،، بازار میں سیب 250،خوبانی 145 ، کیلا 150 ، آلو بخارا 150،آم 150، آڑو 200،انار 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سبزیوں و پھلوں کے سرکاری نرخ بڑھنے سے ،ماڈل بازاروں میں بھی ریلیف کم ہوگیا۔ادھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چکن پر بھی دیکھے گئے اور گزشتہ دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت 13 روپے فی کلو بڑھ گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: