کورونا وائرس کا خطرہ، سندھ طاس کمیشن کا اجلاس ملتوی

0

 

دنیا پر پھیلے کرونا وائرس کے سائے پاک بھارت پانی کے معاہدے پر بھی پڑگئے اورموذی وبا کے خطرات کے پیش نظر پاکستانی اور بھارتی حکام کے درمیان ہونے والے سندھ طاس کمیشن کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔پاکستان اور بھارت کےدرمیان دریائی پانی کے تنازعات کے حل کیلئے قائم سندھ طاس کمیشن کا اہم اجلاس بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 31مارچ کو ہونا تھا اور حوالے سے بھارتی حکام نے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا لیکن عین موقع پر اسے ملتوی کردیا گیا۔بھارتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد اجلاس بلایا جائے گا۔ ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کے تحت کمیشن کا اجلاس ہرسال 31 مارچ کوبلایا جاتاہے لیکن بھارت کے حیلے بہانے سےگزشتہ دو سال سے کمیشن کا اجلاس نہیں بلایا،، جبکہ سندھ طاس کمیشن کا آخری اجلاس 31 مارچ 2018 کو ہوا تھا،گزشتہ دو سال سے پاکستان سندھ طاس کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کررہاتھا اور اس بار بھارت نے حامی بھری تو کرونا راہ کی دیوار بن گیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: