پاکستانی فلموں نے بھارت میں بھی اپنا لوہا منوا لیا

پاکستانی دستاویزی فلم کودونوں ایوارڈ بیسٹ فیچر ڈاکیومنٹری اور بیسٹ سینمٹوگرافی کے لیے دیئے گئے،،، پاکستانی ہدایت کار جواد شریف کی دستاویزی فلم اُن لوک موسیقاروں کے بارے میں ہے جو اپنا فن حرام سمجھ کر اور دباؤ میں آکر چھوڑ رہے ہیں۔،،،
فلم کے بارے میں ہدایت کارجواد شریف نے کہا کہ راجستھان کے شہر جے پور میں جاری فلم فیسٹیول میں کافی سخت مقابلہ ہونے کے باعث انھیں امید نہیں تھی کہ ان کی فلم سرِ فہرست آئے گی۔’جب یہ خبر ملی تو ہماری پوری ٹیم کو بہت خوشی ہوئی۔ اور ساتھ یہ بھی محسوس ہواکہ وہاں پر رہنے والے ہماری فلم کے پیغام کو سمجھ سکتے ہیں۔‘
دوسری طرف پاکستان میں اب تک اس فلم کا صرف ٹریلر ہی ریلیز ہوسکا جبکہ پوری فلم اب تک منظرِعام پر نہیں لائی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.