انڈونیشیا میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے غیرمعمولی اقدام

0

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح انڈونیشیا میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن بعض علاقوں میں شہریوں کی جانب سے لاپرواہی کی شکایات کے بعد حکومت نے بلاوجہ گھر سے نکلنے والوں کے خلاف غیرمعمولی اقدام اٹھایا ہے ۔
انڈونیشیا کی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مہلک وبا سے خوفزدہ کرنے کے لیے شہر سے دور ویران علاقوں میں واقع آسیب زدہ گھروں میں بند کرنا شروع کردیا ہے ۔
سرجین ریجنسی کی سربراہ کوشندر انٹونگ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دارالحکومت جکارتہ سمیت بڑے شہروں سے آنے والے متعدد افراد کے داخلے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ خاتون سیاستدان نے مقامی برادریوں سے ایسے ویران گھروں کی نشاندہی کرائی جنہیں آسیب زدہ سمجھا جاتا ہے
حکام نے سپات گاؤں میں واقع آسیب زدہ گھروں میں فاصلے سے بستر لگوائے جہاں قرنطینہ مکمل نہ کرنے اور لاک ڈاؤن قوانین کی دھجیاں اڑانے والے افراد کو رکھا جاتا ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: