آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے

آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے، بھارتی ریاست تامل ناڈو کے سیاستدان کو وزیراعظم نریندر مودی کی کشکول تھامے تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ستھیا راج بالو کا تعلق ایم ڈی ایم کے سے ہے اور وہ تامل فلموں کی معروف اداکار بھی ہیں۔ ستھیا راج نے یہ تصویر 26 جنوری کو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ،تصویر میں مودی کو کشکول تامے بھیک مانگتے دکھایا گیا ہے
بی جے پی کی جانب سے باقاعدہ شکایت کے بعد ستھیاراج کو امن عامہ کی خرابی اور طبقاتی فرق پیدا کرنے کے الزامات میں گرفتارکرلیا گیا۔ستھیاراج سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
اپوزیشن رہنماؤں نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کا قتل قرار دیا ہے ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے سیکولر تشخص کو خطرات لاحق ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.