مودی کےبھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں مل گئی

بھارتی پائلٹ نے مودی کےبھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملادی،اپنی غلط حرکات وسکنات کےباعث پوری دنیا میں بدنام بھارت کےچہرے پرایک اور سیاہ دھبہ لگ گیا،انڈین ایئرلائن کا ریجنل ڈائریکٹر اور سینئر پائلٹ سڈنی ایئرپورٹ پر بٹوا چراتے ہوئے پکڑاگیابھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں 30 برس سے ملازمت کرنے والے روہت بھاسن نے آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کے دوران بٹوا چرایا،جس پراسےگرفتارکرلیاگیا۔ایئرلائن انتظامیہ نے پائلٹ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ، روہت بھاسن کو ملازمت سے برخاست کئےجانے کاامکان ہے، شرمندہ شرمندہ ایئر انڈیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے معاملات ناقابل برداشت ہیں جس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پائلٹ روہت بھاسن کی اہلیہ اور بیٹا بھی پائلٹ ہیں اور اسی ایئرلائن میں ملازم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.